زکوٰۃ کیا ہے؟زکوٰۃ کب فرض ہوگی؟؟کن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟؟ کن زکوٰۃ دینا جائز نہیں؟

0



 زکوٰۃ کیا ہے؟

زکوٰۃ بھی ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے۔ مال کے اُس خاص حصے کو زکوٰۃ کہتے ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے موافق فقیروں محتاجوں وغیرہ کو دے کر انہیں مالک بنا دیا جائے۔ نماز اور روزہ بدنی عبادات ہیں اور زکوٰۃ مالی عبادت ہے۔ قرآن مجید میں نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا ذکر ۸۲ مقامات پر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نماز کے قیام اور زکوٰۃ کی ادائیگی کو اسلام کی صحت و قبولیت، اس کے احکام کی بجاآوری، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور مسلمانوں کے ساتھ اخوت کی علامت قرار دیا ہے۔ 

(التوبہ: ۵) 

زکوٰۃ محض کوئی ٹیکس یا جرمانہ یا سرکاری مطالبہ نہیں بلکہ یہ نماز، روزہ کی طرح مستقل عبادت ہے، اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ اور اخلاقی تربیت کا ایک الٰہی نظام ہے۔ 

(تعلیم الاسلام ، اسلام کا تعارف مُلَخَّصًا)

زکوٰۃ کب فرض ہوگی؟؟

(۱)مسلمان ہوناکافر پر زکوٰۃ نہیں(۲) آزاد ہونا غلام پر زکوٰۃ نہیں(۳) بالغ ہونا بچے پر زکوٰۃ نہیں(۴)عاقل ہونا مجنون پر زکوٰۃ نہیں(۵) کامل ملکیت ہو غیر مقبوض مال پر زکوٰۃ نہیں(مثلاً بیوی کا مہر جس پر اُس کا قبضہ نہ ہو) (۶) مال نصاب کو پہنچتا ہو(۷) مال حاجت اصلیہ سے زائد ہو(۸) اتنا قرض نہ ہو کہ اُس کی مقدار کے بعد بندہ صاحبِ نصاب نہ رہے۔ لہٰذا ایسے مقروض پر زکوٰۃ نہیں(۹) مال نامی یعنی بڑھنے والا ہو مثلاً : سونا ، پیسہ ، چاندی، جانور وغیرہ(۱۰) نصاب پر سال کا گزرنا۔

کن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟؟

(۱)فقیر یعنی وہ شخص جس کے پاس نصاب کے برابر مال نہیں(۲)مسکین یعنی جس کے پاس کچھ بھی نہیں(۳)عامل یعنی زکوٰۃ وصول کرنے پرمامور(۴)رقاب یعنی مکاتب غلام کو آزاد کرانے کے لیے(۵)مقروض جس کے پاس بقدرِ نصاب مال نہ ہو۔ (۶)’’مجاہدین‘‘ اللہ کے راستے کے مجاہد جن کے پاس نصاب کے برابر مال نہ ہو۔  (۷)مسافر جس کے پاس اپنے علاقہ میں مال ہو مگر سفر میں نہ ہو۔

 کن زکوٰۃ دینا جائز نہیں؟

(۱)کافر اگرچہ ذمی ہو(۲)غنی مالدارجسکے پاس بقدر نصاب کا مل مال ہو(۳) مالدار بچہ(۴)سیدیعنی بنی ہاشم کا فرد(۵)باپ، دادا، پردادا، آخر تک(۶)بیٹا، پوتا، پڑپوتا، آخر تک(۷)بیوی، شوہرکا ایک دوسرے کو زکوٰۃ دینا(۸)مسجد، مدرسہ وغیرہ کی تعمیر

No comments:

Post a Comment

براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ

Powered by Blogger.

Advertise Here

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Tahseenonline | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge