معاشرت

0





  معاشرت 

معاشرت کے احکام سے مراد دین اسلام کے وہ احکام ہیں جو باہمی رہن سہن سے متعلق ہیں۔ معاشرت کا باب بہت اہم باب ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے اندر معاشرت کے احکام کو بڑی اہمیت اور تاکید سے بیان فرمایا ہے۔ خاص طور پر سورۃ النور، سورۃ الاحزاب، سورۃ الحجرات کے اندر معاشرت کے احکام اور رہن سہن کے آداب کو بہت واضح الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ خود حضور اقدسﷺ نے احادیثِ مبارکہ میں اس کی جزئیات تک بیان فرمائی ہیں۔ اگر معاشرہ میں یہ شعبہ زندہ ہو جائے تو پورے معاشرہ میں امن و امان، آرام و راحت اور چین و سکون پھیل جائے،کیونکہ معاشرت کے احکام کے اندر غور و فکر سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہ احکام ایک دوسرے کو تکلیف سے بچانے اور ایک دوسرے کو چین و سکون پہنچانے کے لیے ہیں، گویا ان احکام کی بنیاد مشہور حدیث ’’المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ‘‘ ہے کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی تکلیف سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔  (واللہ اعلم بالصواب)

آداب معاشرت کا مختصر خاکہ

آداب طعام:

کھانے کے بعد گپ شپ کی محفل نہ سجائیں بلکہ منتشر ہو جائیں۔  (قرآن)

صرف اپنے سامنے سے کھائیں۔  (الحدیث)

بدبودار چیز (پیاز و لہسن وغیرہ) کھا کر مسجد میں نہ جائیں۔ (حدیث) آج کل نسوار اور سگریٹ اسی حکم میں ہیں۔

کھانا سب مل کر کھائیں، برکت ہوتی ہے۔  (تعلیم الدین)

مہمان کو گھر کے دروازے تک پہنچانا سنت ہے۔  (تعلیم الدین)

لباس کے آداب:

شلوار ٹخنوں سے نیچی کرنا مردوں کے لیے ممنوع ہے۔

کپڑا دائیں طرف سے پہننا شروع کریں۔

یہود و نصاریٰ اور دیگر اقوام کی وضع قطع اختیار کرنے سے سخت نفرت ہونی چاہیے۔ (تعلیم الدین  مُلَخَّصًا)

    

آداب سلام:

سلام میں پہل کرنا افضل ہے ،اس سے محبت بڑھتی ہے۔ ہر مسلمان کو سلام کرے خواہ جان پہچان ہو یا نہ ہو۔سوار پیدل کو، چلنے والا بیٹھنے والے کو اور تھوڑے آدمی زیادہ آدمیوں کو اور کم عمر افراد زیادہ عمر والوں کو سلام کریں۔ مصروف آدمی مثلاً ذکر میں مشغول تلاوت میں مشغول آدمی کو سلام نہ کریں۔  (تعلیم الدین)

آداب مجلس: 

بلاضرورت راستے کے کنارے نہ بیٹھیں۔

کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ نہ بیٹھو۔

مجلس میں اگر دو شخص اکٹھے بیٹھے ہوں بلااجازت ان کے درمیان نہ بیٹھیں۔ (تعلیم الدین)

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے آداب ہیں جن کی تفصیل کتبِ حدیث میں مذکور ہے۔




No comments:

Post a Comment

براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ

Powered by Blogger.

Advertise Here

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Tahseenonline | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge