سوانحی خاکہ
خلیفۃ رسول اللہ ، افضل البشر بعد الانبیاء سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
نام:… عبداللہ
کنیت:… ابو بکر
لقب:… (۱) صدیق (۲) عتیق
والد کا نام:… ابو قحافہ عثمان
والدہ کا نام:… ام الخیر سلمیٰ بنت صخر
سلسلۂ نسب:… ’’ابو بکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمروبن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی القرشی التیمی۔‘‘
’’مُرَّہ‘‘ پر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلۂ نسب سرکارِ دو عالم ﷺسے جا ملتا ہے۔
ولادت:… نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت سے دو سال چند ماہ بعد ۵۷۳عیسوی میں آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔
حلیہ:… بدن نحیف و لاغر، رخساروں پر گوشت کم، رنگ سفید، پیشانی بلند وفراخ، بالوں میں مہندی کا خضاب لگاتے تھے۔
اسلام:… بالغ مَردوں میں سب سے پہلے آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول فرمایا۔
ازواج و اولاد:… آپ رضی اللہ عنہ نے مختلف اوقات میں متعدد نکاح فرمائے۔ اولاد کی تفصیل یہ ہے:بیٹے تین:(۱) عبداللہ(۲) عبدالرحمن(۳) محمد۔
بیٹیاں تین: (۱) اسماء(۲) عائشہ (۳) ام کلثوم۔
خدمات:… اسلام قبول فرمانے کے بعد جان، مال اولاد سب دین پر قربان کردیا۔ تمام غزوات ومہمات میں پوری جانثاری و وفاداری سے شریک رہے اور نبی کریم ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد مسلمانوں کے پہلے خلیفہ مقرر ہوئے۔ اپنی مختصر خلافت میں اسلام کے خلاف اٹھنے والے خوفناک فتنوں کا سدباب فرمایا اور روم وفارس کی فتوحات کی بنیاد رکھی۔
رحلت:… دو سال تین ماہ، ۹ دن خلافت فرما کرجمادیٰ الاخریٰ ۱۳ھ، منگل کی شب، تریسٹھ سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ فرمایا۔ آپ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے غسل دیا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جنازہ پڑھایا۔
تدفین:… آپ رضی اللہ عنہ کو حضرات عثمان وطلحہ وعمر و عبدالرحمن بن ابو بکر رضی اللہ عنہم نے آنحضرت ﷺ کے پہلو میں قبر میں اتارا۔
No comments:
Post a Comment
براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ