InPage 3.11انسٹال کریں بالکل فری

0


InPage 3.11

اردو ٹائپنگ کا بہترین سافٹ ویئر ہے۔ کیا آپ اردو ان پیج ڈھونڈ رہے ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ یہاں صحیح جگہ پر ہیں۔ یہاں ہم آپ کو اپنے کمپیوٹر کے لئے تازہ ترین ورژن ان پیج مفت ڈاؤن لوڈ فراہم کریں گے۔ سب سے پہلے آپ آسانی سے ان پیج اردو کو نیچے دیے گئے لنک سے مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ 

InPage 3.11انسٹال کرنا(ثبت کرنا،نصب کرنا)

کمپیوٹر میں ابتدائی طور پر کچھ بنیادی سوفٹ ویئرز ہی موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی مرضی کا کوئی سوفٹ ویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ آپ نے پہلے کمپیوٹر میں''انسٹال'' کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کہیں جاکر اس کو استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ ''انسٹال '' کا اردو ترجمہ آپ''وضع کرنے، نصب کرنے، اور ثبت کرنے'' سے کرسکتے ہیں۔ کسی پروگرام کو انسٹال کرنے کا مطلب بھی یہ ہوتا ہے کہ آپ اس کو اپنے کمپیوٹر میں ثبت کریں اور اس طریقے سے محفوظ کریں کہ جب آپ اس کواستعمال کرنا چاہیں،استعمال کرسکیں۔ 

 InPage 3.11 کرنے کا طریقہ

''انسٹالیشن''(یعنی انسٹال کرنے)کا عمل درج ذیل مراحل میں تکمیل پاتا ہے:

(1) نیچے دیے گئے لنک سے ایک فولڈر ڈاؤن لوڈ کریں اس میں دو فولڈر ہیں: 

(۱) InPage v3.11

(۲) InPage 3.11 Patcher

InPage v3.11 اس فولڈر میں آپ کو ایک فائل Setup کے نام سے نظر آئے گی۔ اس پر ''ڈبل کلک '' کریں۔ 

(2) ڈبل کلک کرنے پہلے ایک بات یاد رکھیں وہ یہ کہ اگر کوئی بھی پروگرام انسٹال کرتے وقت آپ نے اپنے کمپیوٹر میں اور کوئی سوفٹ ویئرز کھولے ہوئے ہوں تو ان کو بند کردیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بسا اوقات ان پیج کے انسٹال ہونے کے بعد کمپیوٹر خود کار طریقے سے Restart(بند ہوکر دوبارہ کھل)جاتا ہے۔ اس صورتحال میں  آپ نے اُن سوفٹ ویئرز میں جو فائل کھولی ہوتی ہے، اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس لیے پہلے دیگر سارے پروگرام بند کریں اور پھر اس ونڈو میں موجود Next کے بٹن پر کلک کریں۔  پھر آپ کو Next لکھا ہوا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کردیں۔ انسٹال ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ 

(3) آخر میں ایک ونڈو کھلے گی، جس میں آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کا پروگرام کامیابی سے انسٹال ہوچکا ہے۔ آپ Finish پر کلک کردیں ۔ ان پیج آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہوچکا ہے۔ اب InPage 3.11 Patcher والے فولڈر کو کھولیں اور اس میں ایک ہی فائل موجود ہے اس پر ''ڈبل کلک '' کرکے انسٹال کرلیں…InPage v3.11 کامیابی سے انسٹال ہوچکا ہے…اللہ کا نام لے کر اس کو کھولیں اور اپنا کام شروع کریں۔ 

کسی بھی پریشانی کی صورت میں کمنٹ کریں ہم آپ کی بھر پور مدد کریں گے۔

ڈاؤن لوڈ کریں




No comments:

Post a Comment

براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ

Powered by Blogger.

Advertise Here

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Tahseenonline | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge