سوانحی خاکہ
خلیفۂ ثانی، مرادِ پیغمبر، فاروق اعظم، امیر المؤمنین
سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
نام:… عمر
لقب:… فاروق
کنیت:… ابو حفص
والد کا نام:… خطاب
والدہ کا نام:… حنتمہ بنتِ ہاشم
سلسۂ نسب:… ’’ابو حفص عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن ریاح بن عبداللہ بن رزاح بن عدی بن کعب بن لؤی بن غالب القرشی العدوی۔ ‘‘
کعب بن لؤی پر نبی کریم ﷺ اور آپ کا سلسلۂ نسب مل جاتا ہے۔
ولادت:… ولادت باسعادت واقعۂ فیل کے تیرہ برس بعد ہوئی۔
حلیہ:… رنگ سفید سرخی مائل مگر زمانۂ قحط میں ناموافق غذا کے استعمال سے رنگ میں سیاہی آگئی تھی، رخساروں پر گوشت کم ، قد مبارک دراز، جب لوگوں میں کھڑے ہوتے تو سب سے اونچے نظر آتے۔
اسلام:… نبوت کے چھٹے سال، ستائیس سال کی عمر میں باون ویں نمبر پر اسلام قبول فرمایا۔
ازواج و اولاد:… آپ رضی اللہ عنہ نے مختلف اوقات میں متعدد نکاح فرمائے۔ بچوں کے نام یہ ہیں:
(۱) ام المؤمنین حضرت حفصہ (۲) عبداللہ (۳) عبیداللہ (۴) عاصم (۵) ابو شحمہ عبدالرحمن (۶) مجیر۔
خدمات:… آپ رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول فرمانے سے اسلام اور اہلِ اسلام کو بے پناہ قوت ملی۔ تمام غزوات و مہمات میں حضورِ اکرم ﷺکے ہمرکاب رہے، نبی کریم ﷺ کے زمانے میں حضور ﷺ کے وزیر رہے اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے وزرات کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ کا قاضی بھی مقرر فرمایا۔ روم روفارس کی فتوحات اور دیگر بے شمار اسلام کی خدمات آپ رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئیں۔
خلافت:… سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے وفات سے قبل آپ رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کا خلیفہ مقرر فرمایا۔
شہادت:… دس سال، چھ ماہ، پانچ دن تختِ خلافت پر جلوۂ افروز رہ کر اواخر ذوالحجہ ۲۳ھ کو ابو لؤلؤ مجوسی کے ہاتھوں زخمی ہوئے اور یکم محرم الحرام ۲۴ھ کو انہی زخموں سے شہید ہوئے۔
تدفین:… آپ رضی اللہ عنہ کو روضۂ نبوی علیٰ صاحبہا الصلوۃ و التسلیم میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ
٭… ٭… ٭
No comments:
Post a Comment
براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ