سوانحی خاکہ خلیفۂ رابع، دامادِ پیغمبر، فاتحِ خیبر، امیر المؤمنین سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ

0


 
سوانحی خاکہ 
خلیفۂ رابع، دامادِ پیغمبر، فاتحِ خیبر، امیر المؤمنین 
سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 

نام:… علی 

کنیت:… (۱) ابو الحسن (۲) ابو تراب 

لقب:… (۱) اسداللہ (۲) حیدر 

والد کا نام:… ابو طالب 

والدہ کا نام:… فاطمہ بنت اسد بن ہاشم 

سلسلۂ نسب:… ’’ابو الحسن علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف القرشی الہاشمی۔ ‘‘ 

آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے چچا زاد بھائی ہیں اور والد و والدہ دونوں جانب سے ہاشمی ہیں۔ 

ولادت:… آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت بعثتِ نبوی سے دس سال قبل ماہِ رجب میں بیت اللہ شریف کے اندر ہوئی۔ 

حلیہ:… قد مبارک پست، جسم فربہ، آنکھیں بڑی بڑی، چہرہ پر رونق و خوبصورت، سینہ چوڑا، رنگ گندم گوں، ڈاڑھی مبارک بڑی اور گھنی تھی۔ 

اسلام:… نابالغ بچوں میں سب سے پہلے آپ رضی اللہ عنہ اسلام لائے۔ 

ازواج و اولاد:… آپ رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح نبی کریم ﷺ کی لختِ جگر حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا سے ہوا۔ ان کی رحلت کے بعد مختلف اوقات میں متعدد نکاح فرمائے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہ کو چودہ بیٹے اور سترہ بیٹیاں عطا فرمائیں، جن میں سے مشہور یہ ہیں۔ (۱) حضرت حسن (۲) حضرت حسین (۳) محمد بن حنیفہ (۴) عمر (۵) عباس۔ 

خدمات:… تمام غزوات و مہمات میں سرکارِ دو عالم ﷺ کے ساتھ رہے۔ خیبر کی فتح کے سہرا آپ رضی اللہ عنہ کے سر سجا۔ آپ رضی اللہ عنہ کا زمانۂ خلافت اندرونی یورشوں کی لپیٹ میں رہا اس کے باوجود آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام اور مسلمانوں کی مختلف النوع بے شمار لازوال خدمات سر انجام دیں۔ 

خلافت:… سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تین دن بعد حضرات انصار و مہاجرین رضی اللہ عنہم کے اصرار پر خلافت کو قبول فرمایا اور آپ رضی اللہ عنہ کی بیعت ہوئی۔ 

شہادت:… تین دن کم پانچ سال مسلمانوں کے خلیفہ رہ کر ۱۸ رمضان المبارک ۴۰ھ؁ کو عبدالرحمن بن ملجم خارجی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ 

تدفین:… آپ رضی اللہ عنہ کی تدفین کوفہ میں ہوئی۔ 

رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ 
٭… ٭… ٭ 



No comments:

Post a Comment

براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ

Powered by Blogger.

Advertise Here

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Tahseenonline | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge