سوانحی خاکہ خلیفۂ ثالث، دامادِ پیغمبر، پیکرِ شرم و حیاء، امیر المؤمنین سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ

0



 سوانحی خاکہ 

خلیفۂ ثالث، دامادِ پیغمبر، پیکرِ شرم و حیاء، امیر المؤمنین
 سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ 

نام:… عثمان 

کنیت:… (۱) ابو عبداللہ (۲) ابو عمر 

والد کا نام:… عفان 

والدہ کا نام:… ارویٰ 

سلسلۂ نسب:… ’’ابو عبداللہ عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قُصی القرشی۔‘‘ 

 عبد مناف بن قصی پر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلۂ نسب نبی کریم ﷺ سے جا ملتا ہے۔ 

ولادت:… واقعۂ فیل کے چھ سال بعد۔ 

حلیہ:… قد مبارک درمیانہ، رنگ سفید زردی مائل، سینہ کشادہ، ڈاڑھی گھنی، اخیر عمر میں زرد خضاب استعمال فرمایا کرتے تھے۔ 

اسلام:… چونتیس سال کی عمر میں چوتھے نمبر پر اسلام قبول فرمایا۔ 

ازواج و اولاد:… آپ رضی اللہ عنہ نے مختلف اوقات میں متعدد نکاح فرمائے، جن میں سرفہرست نبی کریم ﷺ کی دو صاحبزادیاں حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اُمِ کلثوم رضی اللہ عنہا ہیں، جو یکے بعد دیگرے آپ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا سے ایک بیٹے عبداللہ بھی پیدا ہوئے جنہوں نے بچپن میں وفات پائی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہ کو اولاد بھی بہت سی دی تھی جن میں سے مشہور صرف آپ رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے حضرت ابان رضی اللہ عنہ ہوئے۔ 

خدمات:… غزوات و مہمات میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ رہے۔ اپنے مال سے اسلام و مسلمانوں کی عظیم ولازوال خدمت کی۔ جمعہ کی پہلی اذان اور نشرِ قرآن کی سعادت بھی آپ رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئی۔  آپ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اسلامی فتوحات کا دائرہ ہندوستان تک پھیل گیا۔ 

خلافت:… سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کے خلیفہ مقرر ہوئے۔ 

شہادت:… بارہ دن کم بارہ سال خلافت کی ذمہ داریاں نبھا کر ۱۸ ذوالحجہ ۳۵ھ کو خارجیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ 

تدفین:… آپ رضی اللہ عنہ کی قبر مبارک جنت البقیع میں ہے۔ 

رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ… رضی اللہ عنہ 
٭… ٭… ٭ 



No comments:

Post a Comment

براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ

Powered by Blogger.

Advertise Here

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Tahseenonline | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge