اف! یہ پیٹ
یہ کیسی عجیب و غریب آزمائش ہے کہ خدا نے ہمیں ایک عدد پیٹ دے رکھا ہے… یہ کہنا شاید مناسب نہ ہوگا کہ ہم اس کے ساتھ ہیں،بلکہ یہ ہر وقت ہمارے ساتھ لگا رہتا ہے… اس کی خاطر ہم جیتے ہیں، اس کی خاطر مرتے ہیں، یہ جہاں جاتا ہے ہمارے پورے وجود کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے…ہمارے پورے وجود کو کنڑول کرتا ہے، اسی کے لیے چمچے، پلیٹیں اور پارٹیاں ہیں، اسی پیٹ کی خاطر کبھی پارٹیاں بدلنی پڑتی ہیں ، کبھی لینی پڑتی ہیں، کبھی دینی پڑتی ہیں اور کبھی تو لینے کے بھی دینے پڑ جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
براہِ کرم! غلط یا حوصلہ شکن کمنٹ نہ کریں… آپ کا کمنٹ آپ کی ذات اور اخلاق کی پہچان ہے… اس لیے جلا بھنا یا ادب و آداب سے گرا ہوا کمنٹ آپ کے شایان شان ہرگز نہیں۔ شکریہ